جینوا: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی ویکسین سائنو ویک کی منظوری دے دی۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس سے مختلف ممالک، فنڈز، خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور برادریوں کو اعتماد ملے گا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مشاہدہ کیا گیا کہ یہ ویکسین حفاظت، افادیت اور تیاری کے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے، سائنو ویک نے لوگوں کو کورونا کی شدت سے بچایا، ویکسین نے لوگوں کو 100 فیصد ہسپتال جانے سے بھی بچایا، یہ 18 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے عالمی ادارہ صحت چینی ویکسین سائنو فارم کی بھی منظوری دے چکا ہے۔