امریکا نے سعودی عرب میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا

Last Updated On 12 October,2019 05:37 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے سعودی عرب میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا، اضافی مدد کی درخواست ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔

پینٹا گون نے فائٹر سکواڈران، مہم جوئی کی نوعیت کا فضائی ونگ اور فضائی دفاع کے اہلکار سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پینٹاگان حکام کا کہنا ہے کہ پیٹریاٹ کی دو اضافی بیٹریز اور ایک ڈیفنس سسٹم بھی سعودی عرب بھیجا جا رہا ہے، 3 ہزار مزید فوجی بھی تعینا ت کئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اضافی مدد کی درخواست سعودی ولی عہد نے کی۔