نئی دہلی (دنیا نیوز ) بھارت میں مقدس سمجھے جانے والے مقامات بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔ دریائے گنگا کے کنارے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں دریائے گنگا کنارے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خاتون مذہبی رسومات کے سلسلےمیں دریائے گنگا آئی جہاں دو افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کےبعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اوسطاً ہر 13 ویں منٹ پر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔