خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا

Published On 23 September,2021 08:20 am

برازیلیا: (روزنامہ دنیا) ہماری دنیا عجیب و غریب جانداروں سے بھری ہوئی ہےجن میں برازیل کے بارانی جنگلات کا ایک عجیب و غریب کیڑا بھی شامل ہے جس کی ہیئت خلائی مخلوق سے ملتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی ظاہری کیفیت کی بنا پر یہ اس دنیا کی مخلوق نہیں لگتا جبکہ بعض افراد نے اسے سائنس فکشن فلم کا کردار قرار دیا ہے ۔اس کیڑے کا حیاتیاتی نام ‘بوسائیڈیئم گلو بیولارے ’ ہے جسے برازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے ۔ اس کے سر پرچار سے پانچ گیند نما ابھار ہیں جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔ اس پر باریک بال ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔

سائنسدان اب بھی اس کے اصل کردار سے واقف نہیں۔ ٹری ہوپر درحقیقت سیکیڈا کیڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی 3000 ذیلی اقسام ہیں جو انٹارکٹیکا چھوڑ کر دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاہم برازیلی کیڑا اس سے قدرے مختلف ہے ۔