منہ کا سب سے بڑا دہانہ، 31سالہ خاتون مالا مال ہوگئیں

Published On 01 August,2021 09:35 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی خاتون دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک سٹار بن گئیںاور لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ سمانتھا کو گنیز بک نے سب سے بڑے منہ کے دہانے کے ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی عطا کردیا۔ امریکی خاتون سمانتھا کے منہ کی لمبائی اور چوڑائی کھلنے کے بعد دنیا کی تمام خواتین میں سب سے زیادہ ہے ، وہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔

ان کا کہناہے کہ آپ دنیا میں کہیں بھی رہتے ہیں اور آپ کی جسمانی ساخت یا عضو غیرمعمولی ہے تو ڈریں مت بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں۔