امریکا:کتے کو یونیورسٹی میں بطور رضاکارملازمت مل گئی

Published On 26 November,2020 10:27 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی نے کتے کو ملازمت دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کتےکا نام شیلوہ ہے اوراسے ہسپتال میں رضاکار کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کتے کو سٹار پروگرام کے تحت بطور رضاکار ملازمت دی گئی۔یونیورسٹی کی جانب سے شیلوہ کو ملازمت کا کارڈ بنا کر دیا گیا ہے جبکہ اُسے رہائش کے لئے کمرہ، دن میں تین وقت کھانا اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔یہ کتا کام چھوڑ کر دیگر کاموں میں مصروف لوگو ں کو بھونک کرآگاہ کرے گا اور ان کی کام پرواپسی کو یقینی بنائے گا۔

یونیورسٹی کا ایک ملازم انتظامیہ کے اس فیصلے پر خاصا خوش نظر آیا اور اس نے کتے کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں۔دیگر لوگوں نے بھی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا۔