ڈاکٹروں نے 20سال بعد ایک شخص کے معدے سے لائٹر نکال دیا

Last Updated On 20 April,2018 10:19 am

بیجنگ(نیٹ نیوز) چینی ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا جبکہ اس شخص کی دوسری مرتبہ کی جانے والی سرجری کامیاب رہی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے آج سے 20 سال قبل لائٹر نگل لیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے چینی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے حوالہ سے بتایا کہ سرجنوں نے لائٹرکی موجودگی والی جگہ کا پتہ چلانے کے لئے اس شخص کے جسم میں کیمرہ داخل کیا اور تمام سرجری کو ریکارڈ کیا ۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص نے 20 سال قبل حادثاتی طور پر دھات اور پلاسٹک کا بنا لائٹر نگل لیاتھا جس کے بعد اس نے کبھی بھی میڈیکل علاج کی ضرورت محسوس نہ کی تاہم گذشتہ دنوں معدے میں تکلیف اور درد کے باعث اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے