موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہزاروں نمبرز بلاک

Published On 17 December,2024 11:42 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں نمبرز بلاک کر دیئے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ایم ای آئی ( IMEI) بلاک کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی 27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں، جبکہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 درخواستیں موصول ہوئیں۔