ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے متعدد ہوٹلوں میں قیام کرنے والے معمولی نوعیت کے حامل کورونا وائرس کے مریضوں کو خوشگوارسرپرائز دینے کے لئے ایک روبوٹ ان کا منتظر ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان اب ہوٹلوں کو ایسے مریضوں کے گھرکے طور پراستعمال کررہا ہے جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن ان میں وائرس کی علامتیں بے حد معمولی ہیں لہذا انہیں اسپتال میں داخل ہونےکی ضرورت بہت کم ہے ۔ ٹوکیو میں نرسوں پر بوجھ کم کرنے میں روبوٹ کوجمعہ کو متعارف کروایا گیا ۔
ایک پیپر نامی بڑی آنکھوں والا روبوٹ جس نے مناسب حفاظتی ماسک پہنا ہوا تھا ،ہوٹل کی لابی میں آنے والوں کے استقبال میں منتظر کھڑا تھا۔ روبوٹ نے اپنی بھاری آواز میں کہا کہ براہ کرم ، اندر آتے ہوئےایک ماسک پہنیں، مجھے امید ہے کہ آپ جلد سے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ دوسرے پیغامات میں میں دعا کرتا ہوں کہ بیماری کا پھیلاؤ جلد سے جلد ختم ہوجائے" اور آئیے دل سے دل ملائیں اور ایک ہو جائیں۔
پیپر نامی روبوٹ ٹوکیو کے علاقے ریوگوکو میں ہوٹل میں کام کرنے والا واحد روبوٹ نہیں ہے۔ مصنوعی ذہانت میں جدید ترین حامل ایک روبوٹ ہوٹل کے متعدد حصوں کی صفائی کے لئے تعینات کیا گیا ہے، بشمول ریڈزون والے علاقوں میں جہاں عملے تک رسائی محدود ہے۔
وزارت صحت کے مطابق جاپان نے طبی سسٹم پر بوجھ کو کم کرنے کی کوشش میں ملک بھر میں 10،000 سے زیادہ ہوٹل کے کمرے محفوظ کرلیے ہیں تاکہ ہلکی علامات والے مریضوں کو لاسکیں۔ ریوگوکو ہوٹل جہاں مریضوں کو جمعہ کے روزسے چیک کرنے کا آغاز ہوجائے گا اس ہوٹل میں لگ بھگ 300 افراد رہ سکتے ہیں۔ ہوٹل میں دن میں دو نرسیں موجود رہیں گی جبکہ ایک ڈاکٹر بھی موجود ہوگا۔