رونالڈو کی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ ریاض کی سیر

Published On 17 January,2023 08:46 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ ریاض کے تفریحی مقامات کی سیر کی۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں تاہم انہوں نے دارلحکومت ریاض میں اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا میچ دیکھنے کیلئے سعودی شہری لاکھوں ریال خرچ کرنے کیلئے تیار

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے بچوں کے ہمراہ ریاض بولیوارڈ ورلڈ کے تفریحی مقام کی تصاویر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمن اور النصر ایف سی کے درمیان میچ 22 جنوری اتوار کو شیڈول ہے۔