ماسکو: (دنیا نیوز) روس سے فٹ بال کے بڑے ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 2022 کی چیمپیئنز لیگ کا فائنل اب روس کی بجائے پیرس میں کھیلا گیا جائے گا۔
یوایفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور روس سے اس میچ کی میزبانی واپس لے گئی ہے۔ فیصلہ بھی کیا گیا کہ روسی اور یوکرینی فٹبال کلب اور ان کی قومی ٹیمیں جو یوایفا کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں وہ اپنے ہوم میچ اب کسی نیوٹرل ملک میں کھیلیں گے۔