چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کا امریکی کانگریس وفد کے اعزاز میں عشائیہ

Published On 14 April,2025 09:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے امریکی کانگریس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

امریکی کانگریس کے ارکان ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن نے اسلام آباد میں عشائیہ میں شرکت کی، استقبالیہ میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور سفارتی نمائندے بھی شریک ہوئے۔

عشائیے کے موقع پر امریکی کانگریس ارکان کے ہمراہ امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان کے دورے پر آئے امریکی گانگریس ممبر ٹام سوزی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ مل کام کرنا ہے۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا، میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ شکاگو اور لاہور سسٹر سٹیز ہیں۔

امریکی کانگریس کے وفد نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید کام کریں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر مل کر کام کرے گا۔

امریکا میں پاکستانی نژاد بزنس مین شاہد خان نے کہا کہ امریکی کانگریس مینزکے وفد کا دورہ بہت کامیاب رہا، بہت عرصے بعد ایسا وفد پاکستان آیا ہے، اس دورے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا، انہوں نے حکومت پاکستان اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

عشائیے کی پروقار تقریب میں ممتاز پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، محسن شاہ نواز رانجھا، سابق وزیر فواد چودھری، سابق وفاقی وزیر نوید قمر، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رانا محمودالحسن، سینیٹر عبدالقادر، صحافی برادری اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔