عوام رات 8 بج کر 30 منٹ پر لائٹیں بند کر کے ارتھ آور کا حصہ بنیں: شہباز شریف

Published On 22 March,2025 07:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے حوالے سے قوم کے لیے اپنے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیں سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک سب پاکستانی متحد ہو جائیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج 22 مارچ کے دن ہم سب رات 8 بج کر 30 منٹ پر لائٹیں بند کرکے، آگاہی و شعور پیدا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمل کی ترغیب، بیداری پیدا کرنے، افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو ماحولیاتی تحفظ اور اپنے سیارے کی بہتری کے حوالے سے پائیدار طریقوں کو اپنانے اور با اختیار بنانے کے لئے ارتھ آور کی اس علامتی مشق کا حصہ بنیں۔