وزیر اعظم سے جے یو آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

Published On 27 January,2025 07:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمیعت علما اسلام کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری اور انجینئر محمد عثمان بادینی شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان اور متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔