بلوچستان میں 14 سے 20 دسمبر 2024 کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات

Published On 24 December,2024 12:28 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) دخترانِ پاکستان کے موضوع پر معاشرے کی ترقی میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 13 دسمبر 2024 کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، ژوب میں سیمینار منعقد ہوا۔

کمیونٹی پولیسنگ اور تنازعات کے حل کے موضوع پر 13 دسمبر 2024 کو میونسپل ہال ژوب میں سیمینار منعقد ہوا۔

نوجوانوں کی معاشی مرکزی دھارے میں شمولیت کے لیے بزنس انکیوبیشن سینٹر کا آغاز 18 دسمبر 2024 کو بیوٹمز کوئٹہ میں کیا گیا۔

بین المذاہب ہم آہنگی، قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی کے موضوع پر سیمینار میتھوڈسٹ چرچ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

ہنر مند نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی شمولیت کے لیے سیمینار آئی کون انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی شمولیت کے لیے انکیوبیشن سینٹر کا آغاز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ میں کیا گیا۔

دخترانِ پاکستان کی معاشی شمولیت کے لیے سیمینار، خواتین مدارس کی طالبات کی ہنر مندی کو اجاگر کرنے کے لیے کوئٹہ میں منعقد ہوا۔