اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 دسمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ عدالت نے 12 دسمبر کے لئے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔
ایف آئی اے نے درخواست میں کہا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی، عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔