کراچی:(دنیا نیوز) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں محض تقریر سے وزیر اعظم قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اترتے۔
کراچی میں علامہ حسن ظفر نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگررہنماؤں کا ہنگامی مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایران ہاتھوں پٹائی کی جیسے میڈیا کوریج کررہا ہے اندازہ ہوا کہ ہم سب کےدل ایک ہیں، اسرائیل کے سامنے ایک سال فلسطینی عوام جس طرح ڈٹے ہیں ان کی جرات کو سلام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں محض تقریر سے وزیر اعظم قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اترتے، تقریر زور دار کی لیکن اسرائیل مخالف احتجاج کرنے والوں کو ملک بھر میں گرفتار کرلیا گیا۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل پر حملہ نہیں کیا، فلسطینی ستر برسوں سے اپنی زمین پر قابض اسرائیل سے نبرد آزما ہیں، فلسطین کا مسئلہ فرقہ ومذہب سے بالاتر، اب انسانیت کو سب سے بڑا مسئلہ ہے، سات اکتوبر کی مناسبت سے حکومت کو ایک ہفتہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے نام سے منانا چاہیے۔