کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس کے لیے سمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔
مسافر اپنے ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری کر سکیں گے۔
ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے رکن اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے منصوبے کا افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے سمارٹ ٹکٹنگ کی یہ پہلی سہولت ہے۔