اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی پنشن سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 30 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی بھی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ ہوں گے۔