9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Published On 31 May,2024 01:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے درخواست پر سماعت کی۔

بعدازاں عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 7 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔