صدر مملکت سے اراکین اسمبلی، پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی ملاقاتیں

Published On 11 April,2024 06:41 pm

نوابشاہ: (دنیا نیوز) صدرمملکت آصف زرداری نے عید کے دوسرے روز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

صدر مملکت نے اراکین اسمبلی، پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، صدر سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، ایم این اے شازیہ مری، حاجی علی حسن زرداری سمیت دیگر عید ملے۔

صدر آصف علی زرداری شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد بھی گئے، سابق ایم پی اے جام تماچی انڑ سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔