9 مئی مقدمات: شیخ رشید، زرتاج گل و دیگر کو چالان کی نقول فراہم

Published On 01 April,2024 12:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے 9 مئی سے متعلق 3 تھانوں (تھانہ ٹیکسلا، مورگاہ، کینٹ) کے مقدمات کی سماعت کی۔

شیخ رشید، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا اور زرتاج گل اپنے اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات پر بھی سوالات اٹھائے۔

پراسیکیوشن نے چالان کی نقول کی فراہمی کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔

دریں اثنا شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، کرنل اجمل صابر، زرتاج گل، چوہدری ساجد، واثق قیوم، تیمور مسعود اکبر سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں اور آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔