لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کےذریعے چلایا گیا ہے، مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔
ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی جبکہ یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق اس لمبی ترین مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔