صدر نے اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر آئینی طور پر خود اجلاس بلا سکتا ہے: اسحاق ڈار

Published On 25 February,2024 04:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو سپیکر آئینی طورپر خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21 ویں روز سپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، آئین کی 21 دن کی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے، صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتے تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے فلور پر یہ نہیں ڈسکس کر سکتا۔