عام انتخابات: الیکشن کمیشن سندھ آفس میں 'جینڈر ڈیسک' قائم

Published On 01 February,2024 03:27 pm

کراچی:(دنیا نیوز)عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں "جینڈر ڈیسک" قائم کردیا گیا ۔

جینڈر ڈیسک یکم فروری سے 10 فروری تک فعال ہوگا، جینڈر ڈیسک محروم طبقات کی شکایتوں اور ان کے فوری حل کے لیے کام کرے گا ،6 فروری سے 10 فروری تک عملہ 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی جینڈر ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا، ڈیسک خواتین،بزرگ شہری، خواجہ سرا،افراد باہم معذوری اور اقلیتی برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے قائم کیا گیا ہے،محروم طبقات کے حوالے سے انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کےلئے ٹیلی فون نمبر 99202624-021 اور 99205338-021 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال 5جولائی کو الیکشن کمیشن سندھ آفس میں عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں محروم طبقات کے مسائل پر گفتگو کے بعد "جنیڈر ڈیسک" کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔