عام انتخابات : مسلم لیگ ق نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں

Published On 20 January,2024 02:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ٹکٹیں جاری کر دیں ۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے قومی اسمبلی کی اٹھارہ نشستوں پر ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں ، ق لیگ کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے لئے 36 ٹکٹیں جاری کی گئیں ۔

ق لیگ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے لئے 5 ، صوبہ بلوچستان کے لئے چار ٹکٹیں جاری کی ہیں جبکہ  سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے 12 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں سالک حسین، حسین الہیٰ، موسی الہیٰ، طارق بشیر چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ، کراچی سے محمد طارق حسن، ارشد علی خان ،محمد جمیل، سید فیضان انیس کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے گئے۔

ق لیگ نے کوئٹہ سے شکیل روشن، خیرپور سے نیاز حسین، سکھر سے عبدالقادر، جیکب اباد سے نواب علی کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد احمد خان افضالی، چنیوٹ سے ارشد احمد قمر، پشاور سے ریاض احمد خان جبکہ بہاولپور سے ولی داد چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔