پی ٹی آئی کے کروڑوں ووٹرز، الگ الگ نشان سے مشکلات کا شکار ہونگے: شیرافضل مروت

Published On 17 January,2024 07:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مرکزی رہنما تحریک انصاف بیرسٹر شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کروڑوں ووٹرز، الگ الگ نشان ہونے سے سب مشکلات کا شکار ہوں گے۔

مرکزی رہنما تحریک انصاف بیرسٹر شیرافضل مروت نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی باتیں سیاسی جلسوں میں کریں گے، شہرِ کراچی میں بھی ظلم و جبر ہوا، کسی کے بھائی کو قید کیا گیا، کسی پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، قانون تو سب سے طاقتور ہوتا ہے۔

شیرافضل مروت نے کہاکہ کبھی سوچا نہیں تھا ایسے پاکستان میں داخل ہوں گے، سوائے سندھ ہائی کورٹ کے ہر ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے مقدمے لیکر گیا۔