فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج

Published On 13 December,2023 09:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کرے گا۔

6 رکنی بنچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی، جسٹس حسن اظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جب کہ عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بنچ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔