لاہور: (دنیا نیوز) بچوں کے تفریحی و معلوماتی دوروں کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے بغیر اجازت تفریحی ٹوورز نہیں ہوں گے، بچوں کے تفریحی و معلوماتی ٹوورز کروانے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہو گی، بغیر اجازت ٹوورز کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن ہو گا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں کو پابند کر دیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ شیخوپورہ سکول کے ٹرپ کے ساتھ اسلام آباد میں حادثہ کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں۔