کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ اور قطری سپیشل نیول فورسزکے مابین دو طرفہ بحری جنگی مشق ’’محارب البحر6‘‘ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محارب البحر مشق میں دونوں ممالک کی میرینز اور سپیشل فورسز نے حصہ لیا، مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کی سپیشل سروسز فورسز نے خشکی اور سمندر میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کا شاندار مظاہرہ کیا، مشق محارب البحر پاکستانی اور قطری بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔
ترجمان بحریہ نے مزید بتایا کہ بحری مشق محارب البحر سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔