ن لیگ نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، دہشت گردی پر قابو پایا: اسحاق ڈار

Published On 29 September,2023 09:56 pm

لندن : (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، 5 سالہ دور میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشت گردی پر قابو پایا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 2013ء میں دہشتگردی عروج پر تھی، ہم نے ضرب عضب اور ردالفساد میں پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی پر قابو پایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک چائنہ کی طرف سے نواز شریف کو تحفہ دیا گیا، نواز شریف کا ٹارگٹ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا تھا، ہماری کوشش ہے قوم میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہو گی تو ہم مشکل فیصلہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ ن حکومت بنا سکتی تھی، نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، نواز نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج بھی ان کا اللہ پر یقین ہے، ملک کو تباہ کرنے والوں سے انتقام اللہ لے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے افراد بہت کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں، نواز شریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے ہوں گی، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔