جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے

Published On 17 September,2023 02:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں جس کے تحت جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں۔

جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں، آئین کے مطابق چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے ہیں، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں۔

آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور 4 سینئر ججز رکن ہوتے ہیں، کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں۔