ملتان: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی ملتان سے ایک اور وکٹ گر گئی، چیئرمین فوڈ شیخ مظہر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
شیخ مظہر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
شیخ مظہرکا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک سیاہ دن تھا جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرون گا۔
چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ بہت جلد کریں گے۔