اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری عدالت پیش نہیں ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چودھری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔