پی ٹی آئی کے 3 رہنما قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Published On 07 April,2023 04:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کے معاملہ پر پی ٹی آئی کے تین رہنما قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، جے آئی ٹی کی ٹیم نے تینوں رہنماؤں سے زمان پارک میں پولیس پر حملے کے متعلق سوالات کئے۔

تینوں رہنماؤں نے زمان پارک میں پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ سے لاتعلقی کا اظہار کیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے آج بھی پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اسد عمر اس سے پہلے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، جے آئی ٹی 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، یہ مقدمات تھانہ ریس کورس، شادمان اور سول لائنز میں درج ہیں۔