اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، شہباز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بہت اہم ہے، تمام ارکان ضرور شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 3 رکنی بینچ کا فیصلہ، ایسا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا: وزیر اعظم شہباز شریف
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، مریم نواز سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک پر نواز شریف بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے عدالت میں چار، تین کے فیصلے کو اگنور کیا گیا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ایک قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔