اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے استعمال سے مختلف شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقادت مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا وژن 2030 کے تحت ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا پروگرام ہے، سعودی پاک ٹک ہاؤس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کرسکتے ہیں: سعودی وزارت حج
سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا برادر اسلامی ملک ہے، تعلقات کے قیام سے آج تک دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات رہے ہیں۔