کوئٹہ میں دھماکہ ، 5 افراد زخمی ، ذرائع

Published On 05 February,2023 01:15 pm

کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ، دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری کو پیر کے روز پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں مسجد کی دیوار اور اندرونی چھت اڑ گئی تھی ، دھماکے میں84 افراد شہید ہوئے تھے  ۔