پاک ترک مشترکہ فوجی مشق 'اتاترک' کی تربیلا میں افتتاحی تقریب

Published On 30 January,2023 10:21 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک ترک مشترکہ فوجی مشق 'اتاترک' کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بالائی علاقے تربیلا میں منعقد ہوئی، دونوں ممالک کے فوجی دستے ان مشقوں میں شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افتتاحی تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے۔

ترکیہ کی خصوصی فورس اور پاکستان سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں، 2 ہفتے کی طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے۔