پی ٹی آئی کے بہت سارے ممبران عمران خان سے نجات چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

Published On 04 January,2023 06:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرمملکت و ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کے اعصاب خطا کر دیئے ہیں۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ شبلی فراز پہلے ناصر شاہ اور شر جیل پر الزام تو ثابت کرے، عمران خان اینڈ کمپنی نے وزیر آباد واقعے کی جھوٹی ایف آئی آر داخل کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی ممبر ووٹ نہیں دیتے تو ناصر شاہ اور شر جیل قصور وار نہیں، پی ٹی آئی کے بہت سارے اسمبلی ممبران چیئرمین پی ٹی آئی کی آمریت سے نجات چاہتے ہیں۔