نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے، نیویارک میں ہونے والی ملاقات وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
شہباز شریف اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے میں وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی مسائل پر ملالہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔
ملالہ نے بھی وزیراعظم سے لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق بات کی جبکہ سیلاب کے نقصانات خاص کر سکولوں کی تباہی پر اظہار افسوس بھی کیا، اور کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ اپنا کردار ادا کرے گا۔