شہباز گل کے معاون کی اہلیہ کو تھانے میں قید کرنا قابل مذمت ہے: عمران خان

Published On 11 August,2022 05:45 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کے معاون کی اہلیہ کو تھانے میں قید کرنا قابل مذمت ہے، قانونی برادری بتائے کیا بنیادی حقوق باقی نہیں رہے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کے معاون اظہار کی اہلیہ کے سفاکانہ اور غیرقانونی اغواء کی شدید مذمت کرتا ہوں، پنجاب میں ان کو عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑا، امپورٹڈ سرکار میڈیا اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کیلئے خوف کو بطور ہتھیار بروئے کارلارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو عدمِ استحکام سے دوچار کر دیا ہے، موجودہ صورتحال کا واحد حل آزادانہ اور شفاف انتخابات ہی ہیں۔