لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ، محکمہ داخلہ کو بھجوا دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کو پاکستان واپس آ کر سزا مکمل کرنی چاہیے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کھاتے پیتے چلتےاور پھرتے نظر آ رہے ہیں، نہ کبھی ہسپتال داخل ہوئے ہوئےاور نہ علاج کروایا، بظاہر وہ صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کےمعاملے پر میڈیکل بورڈکی رپورٹ موصول ہوچکی جسے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، شریف خاندان کا دعوی ہے کہ نوازشریف کو لندن علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تاہم حکومت قائد ن لیگ کے علاج کے معاملے کو شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھتی ہے۔