پنجاب کے بلدیاتی بل کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کا معاملہ، 23 رکنی کمیٹی قائم

Published On 29 December,2021 01:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بلدیاتی بل کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے 23 رکنی کمیٹی قائم کردی ، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔

پنجاب اسمبلی سکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات میں توسیع اورنئے ممبران نامزد کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، کمیٹی میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق ،پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں، آج طلب کردہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی آرڈیننس کا جائزہ لیاجائے گا۔

اپوزیشن بل کے حوالے سے اپنی تجاویز باضابطہ اجلاس میں پیش کرےگی سردار فاروق اللہ دریشک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، ممبران میں وزیر قانون راجہ بشارت ، و زیربلدیات میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال ، مخدوم ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان ،ملک محمد احمد خان ،سردار اویس لغاری بھی کمیٹی میں شامل ہیں ، پارلیمانی سیکرٹری احمد خان ، مسلم لیگ ق کے ساجد احمد خان بھٹی بھی کمیٹی کے رکن نامزد کیے گئے ہیں ، چوہدری شفق انور، چوہدری ساجد محمود ، ظفر اقبال ، گلریز افضل، امین اللہ خان ، مومنہ وحید، ذیشان رفیق ، ،سجاد حیدرندیم ،رمضان صدیق ، جاوید علاوالدین ، عثمان محمود کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔