کورونا کا پھیلاؤ: پنجاب اور کے پی میں 2 روزہ لاک ڈاؤن، کاروباری سرگرمیاں بند

Published On 29 May,2021 11:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور کے پی میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم کہیں مارکیٹیں اور بازار بند ہیں تو کہیں خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بیشتر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔

لاہور میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے پہلے روز مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جبکہ ہال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس اور دکانیں بھی بند ہیں

جڑواں شہروں راولپنڈی میں بھی بازار بند رہے۔ جس کے باعث کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں تاہم میڈیکل سٹور اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں۔

فیصل آباد میں صورتحال مختلف دکھائی دی، لاک ڈاؤن کے باجود شہر میں شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار جاری رہا جبکہ شہر میں ہوٹلز بھی کھلے رہے۔

پشاور میں بھی دو رز کے لئے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔