اسلام آباد: (دنیا نیوز) 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں ملا دیا گیا۔
ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا جوہری قوت کا حامل ملک بن گیا، اس تاریخ ساز دن کو یوم تکبیر کے نام سے منسوب کیا گیا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے، جس کے بعد ہر طرف اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا اور پوری دنیا میں سنا گیا۔
22 سال سے یوم تکبیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے، دشمن نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری غیور افواج اسے ایسا جواب دے گی کہ اس کی آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی۔
بھارت جان لے پاکستان کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے جس کے جدید طیارے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹینک، ایٹمی آبدوزیں، ہیلی کاپٹرز اور میزائل ٹیکنالوجی ہمارے ملک کا فخر ہے، جو دشمن کو پلک جھپکتے ہی ملیا میٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔