پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ شورکوٹ کےقریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

Last Updated On 07 February,2020 08:08 pm

شورکوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان ایئرفورس کا طیارہ شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، حادثے کے دوران پائلٹ جہاز سے باحفاظت اترنے میں کامیاب رہا، زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹر نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔