اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل نہیں کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم امہ میں یکجہتی کیلئے پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی: دفتر خارجہ
خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جرمنی میں تعیناتی کے بعد وزارت خارجہ نے عائشہ فاروقی کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ترجمان ہونگی۔
اس سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور تسنیم اسلم ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔ عائشہ فاروقی ہوسٹن میں کونسل جنرل کے طور پر کام کرنے کے علاوہ اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں
Press release by @ForeignOfficePk
— Spokesperson, Ministry of Foreign Affairs Pakistan (@ForeignOfficePk) December 22, 2019
Media reports about change in Pakistan’s visa policy for residents of IoJ&K are incorrect pic.twitter.com/Uh0RNLZbmW
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے درخواست دہندگان کو ویزا سہولت کی فراہمی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن تمام کوششیں کر رہا ہے۔ مکمل دستاویزات اور ضروریات کو پورا کرنے والوں کو جلد سے جلد ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی 5 اگست کے بعد انسانی حقوق کی صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے خطے کے رہائیشیوں کی ویزے کی درخواستوں پر اقدامات کر رہا ہے۔