وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو آج دوپہر اسلام آباد بلا لیا گیا

Last Updated On 30 September,2019 12:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو آج دوپہر اسلام آباد بلا لیا گیا، عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعلی پنجاب صوبے کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے، عثمان بزدار اہم اقدامات کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی منظوری حاصل کریں گے۔