ہائیکورٹ: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم میں توسیع

Last Updated On 10 May,2019 12:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے اپنے حکم میں توسیع کر دی۔

دوران سماعت وفاق اور پنجاب حکومت کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواستوں پر جواب تیار ہیں صرف دائر کرنا ہیں۔ فل بنچ نے حکم دیا کہ جب وفاقی اور پنجاب حکومت کے جواب داخل ہو جائیں، آفس اس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دے۔ تین رکنی فل بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔